قومی ہاکی ٹیم کو بھارت روانگی سے قبل واجبات ملنے کی یقین دہانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ 2018 سے متعلقہ پاکستان ٹیم کے تمام معاملات طے کر لئے


پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے ہفتے کی صبح بھارت سے روانہ ہوگی، فوٹو: فائل

قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے تمام واجبات بھارت روانگی سے قبل دینے کا عندیہ دے دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئن توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے تمام واجبات بھارت روانگی سے قبل ادا کر دیئے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی اعتماد ملا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ 2018 سے متعلقہ پاکستان ٹیم کے تمام معاملات طے کر لئے ہیں، کھلاڑی اس وقت پوری طرح فٹ اور پر اعتماد ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے ہفتے کی صبح بھارت سے روانہ ہوگی، پہلے مرحلے میں کھلاڑی امرتسر جائیں گے جہاں سے ان کی منزل بھونیشور ہوگی- ورلڈ کپ کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا جس میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |