گلشن جناح پولو گرائونڈ میں نماز عیدالفطر کیلیے انتظامات مکمل

اسلامی ملکوں سےاظہاریکجہتی کیلیےپولوگرائونڈ میں تمام اسلامی ملکوں کےجھنڈےلگائےگئے ہیں،میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان.

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، سفارت کار، وزرا، ممبران اسمبلی نماز ادا کرینگے۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماع کیلیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کے زیرانتظام شہر کے مختلف علاقوں میں واقع 34چھوٹی بڑی مساجد میں بھی نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔


میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے عیدالفطر کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے گلشن جناح کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور اسے شایان شان طریقے اور مذہبی و جوش و خروش سے منایا جانا چاہیے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، اسلامی ملکوں کے سفارت کار، وفاقی و صوبائی وزرا، ممبران قومی اسمبلی اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد یہاں نماز عیدالفطر ادا کرے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اسلامی ملکوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پولوگرائونڈ میں تمام اسلامی ملکوں کے جھنڈے لگائے گئے ہیں، صفائی ستھرائی مچھر مار اسپرے اور رنگ و روغن کا کام مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ عیدالفطرکی علی الصباح یہاں خوشبودار اسپرے بھی کیا جائے گا، میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کہا کہ متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر نماز عید کی ادائیگی کیلیے آنے والے احتیاطاً چھتریاں اپنے ہمراہ لائیں۔
Load Next Story