وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو دورہ یو اے ای اور ملائیشیا سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا

وزیراعظم اراکین کو آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزراء کو آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائیشیا سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے اور اورکزئی حملے سر پرائز نہیں ہیں، ہمیں پہلے سے خدشہ تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک چین تعلقات کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد کچھ طاقتوں کو فکر لاحق تھی، کچھ طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ معاہدوں کو سامنے نہیں لاسکتے وہ خفیہ ہیں، سب کو پتہ ہے ایسے معاہدے کسی ملک اور پاکستان کے درمیان نہیں ہوئے لہذا ان معاہدوں کے بعد خدشات تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنادیا گیا، تمام دہشت گرد ہلاک

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معیشیت مستحکم ہو رہی ہے جب کہ پاکستان میں انتشار دیکھنے والوں نے ایسا کرنا تھا۔
Load Next Story