چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت
عبدالرازق کا تعلق خاران سے ہے اور وہ بلوچستان حکومت کا ملازم ہے، ذرائع
SARGODHA:
چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے وزیراعلی سندھ کو پیش کردی جس میں واقعےکی تفصیلات اور دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبدالرازق ولد دین محمد کے نام سے ہوئی، عبدالرازق 20 جولائی 1992 میں پیدا ہوا اور اس کا تعلق خاران سے ہے، عبدالرزاق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا جب کہ دوسرا ازل خان اور تیسرے کا نام رئیس ہے۔
رپورٹ کی روشنی میں سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی قونصل خانے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں مزید غور ہوگا۔