پاکستان سے تعلق کو کمزور کرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی چین

چین نے حملے کوناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں اور آرمی کے اقدامات کو سراہا


ویب ڈیسک November 23, 2018
چین نے حملے کوناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں اورآرمی کے اقدامات کو سراہا فوٹو فائل

چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کی جانب سے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جب کہ پاکستان کو اس حملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے چینی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنادیا گیا، تمام دہشت گرد ہلاک

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف پاکستان پولیس اور آرمی کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی کی تعریف کی گئی اور دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنانے پر پولیس وآرمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشتگرد حملہ پاک چین تعلقات اور سی پیک پر بالکل بھی اثرانداز نہیں ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔



دوسری جانب چینی سفارتخانے کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس اورسیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر ہونےو الے دہشتگرد حملےکوناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ آپریشن کے دوران دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |