میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے افراد کو ریلوے سے نکالاجائے وزیراعظم کی ہدایت

اداروں میں سیاسی بھرتیاں کرکے معیشت کو تباہ کیا گیا، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 23, 2018
سیاسی اور میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا، عمران خان، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو میرٹ کے برخلاف بھرتی ہونے والوں کو محکمے سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کو ترقی دے کر ملکی خسارے کو کم کرسکتے ہیں۔

چار نئی ٹرنیں چلانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرت ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے افراد کو ریلوے سے نکالاجائے، سابقہ ادوار میں سیاسی اور میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا ہمیں معلوم ہے کہ سیاسی بھرتیوں والے کچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے نقصان پہنچارہے ہیں وہ ریلوے کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہیں ادارے سے نکالا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کرکے معیشت کو تباہ کیا گیا، ایک طرف ہم یومیہ 6 ارب روپے قرضوں کی اقساط ادا کررہے ہیں تودوسری طرف سرکاری اداروں کی زمینوں پر طاقت ور مافیا نے قبضے کررکھے ہیں، زمینوں کو واگزار کرانے اور میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے نیا نظام لا رہے ہیں جب کہ سرکاری اراضی کو استعمال کر کے آمدن کا ذریعہ بنائیں گے۔

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بنانے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا حملہ سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کیا جائے، ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ چائنہ کا ماڈل مدینہ کی ریاست کا ماڈل تھا، وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے قومیں غریب ہوتی ہیں، چین کی ترقی کاراز غریب کو اوپر اٹھانے میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں