پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب کے لئے منی سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

منی سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ملتان یا بہاولپور کے نام زیرغور ہیں


ویب ڈیسک November 23, 2018
منی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کی تجویز ہے فوٹو: فائل

QUETTA: پنجاب حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کے لئے منی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منی سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ملتان یا بہاولپور کے نام زیرغور ہیں، منی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ دیگر محکموں تعلیم، صحت، بلدیات، ہاؤسنگ سمیت اہم محکموں کے اسپشل سیکریٹریز الگ لگانے کی بھی تجویز ہے۔

سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ عوام کو مسائل کے حل کے لئے لاہور آنے کی مشکلات سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے جلد وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتظامی سیکرٹریٹ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔