ڈاكٹر عافیہ كی والدہ اور بہن كی عبد الستار ایدھی كو اپنے گردے عطیہ كرنے كی پیشكش

عبد الستار ایدھی ہمارے ہیرو ہیں، انہوں نے خدمت كے جذبے كو انفرادی حیثیت سے بڑھا كر صنعت كا درجہ دیا، عصمت صدیقی


INP June 27, 2013
عبد الستار ایدھی نے امریكا سے عافیہ كی جگہ خود كو حوالے كرنے كی پیشكش كركے ہمارے خاندان كے تمام افراد كے دل جیت لئے ہیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فوٹو: فائل

KARACHI: ڈاكٹر عافیہ كی والدہ عصمت صدیقی اور بہن ڈاكٹر فوزیہ صدیقی نے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی كو اپنے گردے عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عبد الستار ایدھی کے گردے فیل ہونے اور ڈائیلیسز کی خبر پر دكھ وافسوس كا اظہار كرتے ہوئے کہا کہ وہ گردے عطیہ کرنے کے سلسلے میں پروفیسر ادیب رضوی اور عبد الستار ایدھی سے کل ملاقات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی نے امریكا سے عافیہ كی جگہ خود كو حوالے كرنے اور عافیہ كی بقیہ سزا كاٹنے كی پیشكش كركے ہمارے خاندان كے تمام افراد كے دل جیت لئے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کا کہنا تھا کہ عبد الستار ایدھی ہمارے ہیرو ہیں، انہوں نے انسانیت كے لئے اپنے آپ كو وقف كیا اور خدمت كے جذبے كو انفرادی حیثیت سے بڑھا كر صنعت كا درجہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاكستان میں جتنے فلاح وبہبود كے ادارے كام كررہے ہیں ان سب كا كریڈٹ بھی عبد الستار ایدھی كو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں