چینی قونصل خانے پر حملہ فیصل واوڈا پستول اٹھائے میدان میں آگئے
کچھ لوگوں نے فیصل واوڈا کے اس عمل کو سراہا اور کچھ نے اسے بے وقوفی قرار دیا
شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی میدان میں آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر فیصل واوڈا خود بھی بلٹ پروف جیکٹ اور ہاتھ میں پستول اُٹھائے میدان میں آگئے اور کہا کہ ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر فیصل واوڈا کی تصاویر وائرل ہوتے ہی کچھ لوگوں نے ان کے عزم کو سراہا تو وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسے آپریشن میں جانا بے وقوفی تھی۔
یہ پڑھیں: کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام ، تمام دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصو بہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہل کار اور دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔