
ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی( بی ایل اے) کا کمانڈر اسلم اچھو نکلا جو اس وقت بھارتی دارالحکومت دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حملے میں ملوث تینوں دہشتگردوں کی شناخت
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم اچھو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 18 ماہ قبل سبی میں ہونے والے مقابلے میں زخمی ہوا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا جب کہ اس آپریشن میں بی ایل اے کے کئی کارندے مارے گئے تھے۔
اسلم اچھو کی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔