ایبٹ آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے 7 افراد قتل

تین سگے بیٹوں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر والدہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 23, 2018
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، پولیس (فوٹو: فائل)

ISTANBUL: ہری پورکے علاقے رجوعیہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں کا تصادم ہوگیا اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے نواحی گاؤں رجوعیہ میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی لڑائی ہوگئی، اس لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچوں کا کرکٹ میچ دو گروپوں میں تصادم کی وجہ بنا اور دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑا۔

پولیس کے مطابق مقتولوں کی جانب سے لوگ چوکی رجوعیہ میں رپورٹ درج کروانے آئے تو نامعلوم ملزمان نے اچانک آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کیالہ گائوں کے رہائشی امجد شاہ، انورشاہ اور شوکت شاہ بھی دم توڑ گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دریں اثنا فائرنگ میں قتل ہونے والے 3 سگے بیٹوں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر والدہ صدمہ نہ سہہ سکی اور دل کا دروہ پڑنے سے وہ بھی جاں بحق ہوگئی، انور شاہ، شوکت شاہ، مختیار شاہ کی والدہ کو تینوں بیٹیوں کے قتل کی اطلاع دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔