دہشت گردی کے خلاف پولیس کے جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے آرمی چیف
کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے پولیس کے جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس کے جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں چینی سفارت خانے پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے پولیس کے جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بہترین مہارت سے جواب دیا، ہم مادروطن سے دہشت گردی وعسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔