خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا فواد چوہدری

تحریک لبیک مذہب کی آڑ میں سیاست کررہی ہے اور عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 24, 2018
تحریک لبیک مذہب کی آڑ میں سیاست کررہی ہے اور عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے، وزیر اطلاعات (فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حراست میں لینے کے بعد فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے، تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے اس کارروائی کی ضرورت پیش آئی کیوں کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے۔



وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک لبیک عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے، موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پرامن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔