نعیم حسن ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

نعیم حسن کی عمر میچ کے آغاز پر 17 برس 355 یوم تھی، انھوں نے مہمان ٹیم کیخلاف 61 رنز دے کر5 شکار کیے۔


Sports Desk November 24, 2018
نعیم حسن کی عمر میچ کے آغاز پر 17 برس 355 یوم تھی، انھوں نے مہمان ٹیم کیخلاف 61 رنز دے کر5 شکار کیے۔ فوٹو؛ فائل

نوجوان بنگلہ دیشی آف اسپنر نعیم حسن طویل فارمیٹ میں کیریئر کے آغاز پر اننگز میں 5 وکٹیں اڑانے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

بنگلہ دیشی آف اسپنر نعیم حسن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنا دیا۔ وہ طویل فارمیٹ میں کیریئر کے آغاز پر اننگز میں 5 وکٹیں اڑانے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔


نعیم حسن کی عمر میچ کے آغاز پر 17 برس 355 یوم تھی، انھوں نے مہمان ٹیم کیخلاف 61 رنز دے کر5 شکار کیے، ان سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کے نام تھا، جنھوں نے 18 برس193 کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ کی پرفارمنس دکھائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں