عید پر 5 نئی پاکستانی فلموں کی ریلیز کے لیے تیاریاں

ہمایوں سعید ،تنویر جمال ، شمعون عباسی اور آمنہ شیخ اور شہزاد رفیق کی فلمیں شامل ہیں


Pervaiz Mazhar June 28, 2013
ہمایوں سعید ،تنویر جمال ، شمعون عباسی اور آمنہ شیخ اور شہزاد رفیق کی فلمیں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اس بات پر ڈٹ گئے کہ اس سال عید پر کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہونے دیں گے اور ایسا ہوا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نوجوان ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا کہنا ہے اس وقت جب کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری پرسرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور کراچی میں ان دنوں ایک درجن سے زائد فلمیں بن رہی ہیں اور چند نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں انھوں نے پاکستانی فلموں کے شائقین کے اعتماد کو بحال کیا ہے اب بھی اگر پاکستانی فلموں کی نمائش میں رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ المیہ ہوگا اور اسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، اس سال عید کے موقع پر پاکستان بھر میں پانچ فلموں کی نمائش متوقع ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اگر سنیما مالکان نے تعاون کیااور اپنے وعدہ کے مطابق پاکستانی فلموں کو ترجحی بنیاد پر سنیماؤں پر نمائش کی اجازت دی تو اس سال پاکستانی سنیماؤں پاکستانی فلموں کی نمائش سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔



اس سال عید کے موقع پر ادکار پروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم ''میں ہوں شاہد آفریدی'' ادکار پروڈیوسر تنویر جمال کی فلم ''اب پیامبر نہیں آئیں گے'' شمعون عباسی کی فلم ''گدھ'' اداکارہ پروڈیوسر آمنہ شیخ کی فلم ''جوش'' اور پروڈیوسر ڈائریکٹر شہزاد رفیق کی فلم ''عشق خدا'' نمائش کے لیے تیار ہیں ان تمام فلموں میں ٹیلی ویژن اور فلم کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے،ان فلموں کی نمائش کے بعد اس بات کا امکان ہے اس سال کے آخر تک اور بھی فلموں کی تیاریاں شروع ہوجائیں گے کیونکہ اب پاکستانی فلم بین بھارتی فلموں سے کسی حد تک بیزار ہوچکے ہیں وہ پاکستانی فلمیں سنیما پر آکر دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں