میرا کپوربچوں کے لیے آیائیں رکھنے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں

کچھ عرصے قبل میرا نے چھوٹے بچوں کوگھرپرچھوڑ کرباہرکام کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک November 24, 2018
دونوں بچوں کے لیے الگ الگ آیا رکھنے والی میرا کپورکوصارفین کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے:فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکی اہلیہ میرا کپور اپنے دونوں بچوں کے لیے آیائیں رکھنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکارشاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور بھی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اب انہیں صارفین کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہیں اپنے بچوں اوران کے آیاؤں کے ساتھ ایئرپورٹ پردیکھا گیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqgjG1xD1Ac/"]

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور کی بیوی کو کرینہ کپور پر تنقید مہنگی پڑگئی

دونوں بچوں کے لیے الگ الگ آیا رکھنے والی میرا کپورکو صارفین کی جانب سے اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک انٹریو میں چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر باہر کام کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا بچہ کوئی پالتو جانور نہیں ہوتا جس کے ساتھ ہم دن کا ایک گھنٹہ گزار کر کام پر چل پڑیں اسی لیے وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: تیمورکی آیا کا معاوضہ کتنا؟

اوراسی بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کرینہ سے موازنہ کیا اورکہا کہ کرینہ کپور تو اداکارہ ہیں اور وہ کام کرتی ہیں لیکن میرا جیسی ایک گھریلو خاتون کو کیوں آیاؤں کی ضرورت پڑھ رہی ہے۔ دوسرے صارف نے کہا کہ میرا اب کرینہ کپور بننا چاہتی ہیں اسی لیے انہوں نے آیاؤں کو رکھا، لیکن وہ کبھی بھی کرینہ نہیں بن سکتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔