چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عمل کا حکم

خصوصی افراد کے ساتھ بدتمیزی یا تضحیک آمیز رویہ بالکل بھی اختیار نہ کیا جائے، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کا مراسلہ


ویب ڈیسک November 24, 2018
نجی و سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کو خاص اہمیت دی جائے، مراسلہ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوار الحق نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر سختی سے عمل کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر سختی سے عمل کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد کو تمام سہولتیں دینے میں ذرہ بھر بھی کوتاہی سے کام نہ لیا جائے۔ ان سے بدتمیزی یا تضحیک آمیز رویہ بالکل بھی اختیار نہ کیا جائے۔ خصوصی افراد سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے۔ نجی و سرکاری اداروں میں انہیں خاص اہمیت دی جائے اور ان کے عدالتوں میں زیر التوا کیسز ہنگامی بنیادوں پر سن کر فیصلے کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔