پی ٹی وی کرپشن کیس شاہد مسعود 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

آج سے میڈیا پر بہت بڑا کریک ڈاوٴن شروع ہو رہا ہے ،ڈاکٹر شاہد مسعود  


ویب ڈیسک November 24, 2018
آج سے میڈیا پر بہت بڑا کریک ڈاوٴن شروع ہو رہا ہے ،ڈاکٹر شاہد مسعود  

عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آمدنی سے زائد اثاثوں میں میڈیا پر کریک ڈاوٴن شروع ہو گا اور سوشل میڈیا بھی اس کی زد میں آئے گا، یہ میرا تاثر ہے شاید غلط بھی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے شاہد مسعود کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔