لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہداہت پراحکامات جاری کردیے گئے۔


ویب ڈیسک November 24, 2018
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہداہت پراحکامات جاری کردیے گئے۔

حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہداہت پراحکامات جاری کردیے گئے، دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسں پر پابندی عائد ہوگی، ایک مقام پر 5 افراد سے زائد لوگ اکھٹے نہیں ہوسکیں گے جب کہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی اورلاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔