تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر بڑھا چڑھا کرعمل کیاجارہا ہے فاروق ستار

تجاوزات کا خاتمہ بالکل ہونا چاہیے لیکن جائز دکانداروں اور کرایہ داروں کو بے روزگار کیا گیا،فاروق ستار


ویب ڈیسک November 24, 2018
جہاں بے روزگاری ہو گی وہاں جرائم جنم لیں گے، فاروق ستار فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی اپنی مرضی سے تشریح کر کے اس پر بڑھا چڑھا کر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ کا حکم بہت اہم ہے، تجاوزات کا خاتمہ بالکل ہونا چاہیے لیکن تمام جائز دکانداروں اور کرایہ داروں کو بے روزگار کیا گیا، وہ لوگ جو عرصے دراز سے کے ایم سی کی دکانوں میں تھے اسے بھی مسمار کیا گیا۔ ایک لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں جب کہ ان دکانوں میں سامان سپلائی کرنے والے لاکھوں متاثرین الگ ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی اپنی مرضی سے تشریح کرکے اس پر بڑھا چڑھا کر کیوں عمل درآمد کیا جارہا ہے، جہاں گندگی ہوتی ہے وہاں بیماری جنم لیتی ہے اور جہاں بے روزگاری ہو گی وہاں جرائم جنم لیں گے، حکومت سندھ اور میئر کراچی کو اس ظلم وستم پر غور کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔