یو این ڈی پی کے چند ملازمین کا ورک ویزے کے بغیر پاکستان میں کام کرنے کا انکشاف

اس بارے میں تحقیقات كی جارہی ہیں كہ یہ ملازمین پاكستان كیسے آئے، ذرائع دفتر خارجہ

تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ افراد چھاؤنیوں میں بھی الیكشن كی نگرانی كرتے رہے جہاں ورک پرمٹ ہونے كے باوجود جانے كی اجازت نہیں ہوتی۔

اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) كے چند ملازمین كا آفیشل ورک ویزے كے بغیر پاكستان میں كام كرنے كا انكشاف ہوا ہے۔



ایكسپریس نیوز كے مطابق یہ ملازمین بغیر ویزے كے مئی میں ہونے والے الیكشن كی نگرانی كرتے رہے اور ان كا رابطہ الیكشن كمیشن سے بھی رہا، تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ افراد چھاؤنیوں میں بھی الیكشن كی نگرانی كرتے رہے جہاں ورک پرمٹ ہونے كے باوجود جانے كی اجازت نہیں ہوتی۔


دفتر خارجہ كے ذرائع كے مطابق اس بارے میں تحقیقات كی جارہی ہیں كہ یہ ملازمین پاكستان كیسے آئے اور ایک دو روز میں تحقیقات مكمل ہونے پر ان كے خلاف سخت ایكشن لیا جائے گا۔

Load Next Story