وزیراعظم کا وزیر اعلی پنجاب کو بے گھرافراد کیلئے خیمے اورخوراک کی فراہمی کا حکم

ایسے افراد کے لیے تب تک خیمے لگائے جائیں جب تک ان کی اصل پناہ گاہوں کی تعمیرمکمل نہیں ہوجاتی، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 24, 2018
اسی طرزسے متعلق کراچی اور پشاورمیں مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان: فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بے گھر افراد کیلئے خیمے لگانے اورخوراک کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکوحکم دیا ہے کہ بڑھتی سردی کے پیش نظرفٹ پاتھ پرسونے والوں کے لیے تب تک خیمے لگائے اور کھانا پینا مہیاں کیا جائے جب تک ان کی اصل پناہ گاہوں کی تعمیرمکمل نہیں ہوجاتی۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسی طرزسے متعلق کراچی اور پشاور میں مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔