
گزشتہ روز اورکزئی کے علاقے کلایہ بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 3 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ جن کی شناخت سرم چند، منت لال اور امرت لال کے نام سے ہوئی تھی۔
تینوں ہندوؤں کا تعلق خیبر کی وادی تیراه سے تھا اور وہ کپڑے کے تاجر تھے۔ گزشتہ روز کلایه بازار کے ہفتہ وار بازار میں کپڑا فروخت کرنے گئے تھے، تینوں کی لاشیں رات گئے پشاور منتقل کی گئیں تھیں، سرم چند، اور منت لال باپ بیٹے ہیں، جن کی میتیں آخری رسومات جھنڈا بازار مندر میں ادا کرنے کے بعد اٹک شمشان گھاٹ روانہ کردی گئیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری نے اورکزئی دھماکے میں نشانہ بننے والے ہندوؤں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔