حکومت کے 100 روز 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا ابتدائی کام نامکمل

وزیراعظم متعلقہ وزارتوں کو 29 نومبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک November 24, 2018
گھروں کا منصوبہ حکومتی منشور میں سر فہرست ہے،وزیراعظم

تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں چند روز باقی ہیں لیکن 50 لاکھ گھروں کے منصوبہ کے حوالے سے ٹاسک فورس کا ابتدائی کام مکمل نہ ہوسکا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق موجودہ حکومت اپنے ابتدائی 100 دنوں میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دے رہی ہے اور خاص طورپر50 لاکھ گھروں کے منصوبہ پر ٹاسک فورس کا ابتدائی کام مکمل نہ ہوسکا اور نہ ہی منصوبہ کے مالیاتی پروگرام کی حتمی تشکیل ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو 29 نومبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کے لیے اراضی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ گھروں کا منصوبہ حکومتی منشور میں سر فہرست ہے ۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو قانونی پیجیدگیوں میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں سے قرضوں کے حصول میں پیجیدگیاں دور کی جائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کے حصول کیلئے اداروں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔