ناساز طبیعت کی وجہ سے کیپٹن صفدر نجی اسپتال میں داخل

لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو سینے اور کمر میں درد کی شکایت پراسپتال لایا گیا


ویب ڈیسک November 24, 2018
ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن ر صفدرکے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے، فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال داخل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر کو طبیعت بگڑنے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، لیگی رہنما کو سینے اور کمر میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں داخل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کیپٹن(ر) صفدر کے مختلف ٹیسٹ تجویز کیے ہیں جو کرائے جائیں گے اور رپورٹس کی روشنی میں ان کا علاج کیا جائے گا تاہم وہ کتنے دن اسپتال میں رہیں گے اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ اسیری کے دوران بھی لیگی رہنما کو سینے اور کمر میں تکلیف کے باعث کئی بار اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔