آرمی چیف کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
آرمی چیف نے یہ دورہ کرنل کمانڈنٹ کی تقریب کے لیے کیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عابد رفیق کو ایس ایس جی کا پہلا کرنل کمانڈنٹ بنایا گیا، اور آرمی چیف نے میجرجنرل عابد رفیق کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔
اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف ایس ایس جی کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی دنیا کی سب سے بہترین اسپیشل سروس فورس ہے جس نےاپنی محنت اور بے پناہ قربانیوں کی بدولت ممتاز مقام حاصل کیا۔
[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/2088280994816718/"]