بھارت میں بس نہر میں گرنے سے اسکول کے بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

مسافروں سے کھچا کھچ بھری بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری


ویب ڈیسک November 24, 2018
مسافروں سے کھچا کھچ بھری بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں مسافروں سے بھری بس نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں مقامی اسکول کے بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں مسافروں سے کھچا کھچ بھری بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مسافر بس میں زیادہ تر اسکول کے بچے سوار تھے جو اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کی لاشوں کو نہر سے نکالا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔

کرناٹکا کے وزیراعلیٰ نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں