بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے صوبائی وزیر داخلہ
چینی قونصل خانے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کی ہلاکت کی خبریں غلط تھیں وہ بھارت میں ہے، سلیم کھوسہ
وزیر داخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو بھارت میں ہے اور بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کا نام 2015ء کے لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ہے، ہم تینوں دہشت گردوں سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، قونصل خانے پر حملے کے ماسٹرمائنڈ اسلم اچھو کی ہلاکت کی خبریں غلط تھیں وہ بھارت میں ہے اور بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے۔