دہشت گردوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں حسن روحانی

اسرائیل ایک ’کینسر کا پھوڑا ‘ ہے جسے مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کیلیے قائم کیا، ایرانی صدر


ویب ڈیسک November 24, 2018
سعودی عرب میں رہنے والوں کو بھائی سمجھتے ہیں، ایرانی صدر، فوٹو: فائل

PARIS: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل جیسا 'کینسر کا پھوڑا' قائم کیا، دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں۔

تہران میں منعقدہ سالانہ اسلامی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کا ایک منحوس کن نتیجہ خطے میں کینسر کے ناسور کی صورت میں نکلا، اسرائیل ایک 'جعلی حکومت' ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک سے دوستانہ تعلقات مستحکم کرکے اسرائیل کو محفوظ بنا رہا ہے جب کہ خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ امریکا خوشامد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کا دفاع کرنے کو تیار ہے، ہم سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مکہ و مدینہ میں رہنے والے ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں