جس دن پیپلز پارٹی پیچھے لگ گئی حکومت نہیں بچے گی خورشید شاہ

عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو باہر جاکر اپنے ملک کی برائی کررہے ہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک November 24, 2018
عمران خان کے یوٹرنز نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، رہنما پیپلز پارٹی (فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی۔

سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران کے ساتھ 65 فیصد لوگ وہ ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے اس لیے ان کی سوچ اور ڈکٹیٹر کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ انہیں عوام نے ووٹ دیا اور وہ وزیراعظم بنے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم دیگر ممالک میں جاکر پاکستان کی بات کرتے ہیں، ضیاء الحق اور مشرف نے بھی باہر جاکر سیاست دانوں کے خلاف بات نہیں کی لیکن عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو باہر جاکر اپنے ملک کی برائی کر رہے ہیں، آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے یوٹرنز نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، یوٹرن والوں پر کون سا ملک اعتبار کرے گا، آئی ایم ایف نے ڈنڈی دکھا دی ہے اب قوم کی بات کر رہے ہیں. کہا جارہا تھا کہ 200 ارب ڈالر ابھی لارہے ہیں، 100 دن پورے ہونے والے ہیں دیکھتے ہیں کہ کتنا پیسہ ملک میں واپس آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں