وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب کو کرتار پور بارڈر کی تقریب میں شرکت کی دعوت

وزیر خارجہ کی وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پاکستان آنے کی دعوت


ویب ڈیسک November 24, 2018
شاہ محمود قریشی کی طرف سے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور بارڈر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ اور بھارتی وزیر ثقافت و سیاحت نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور بارڈر کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیر خارجہ کی طرف سے اس تقریب کے دعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔



وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھارت کو مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی اور ہم آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔