متحدہ کےکارکنان کا قتل کراچی کیخلاف سازش ہے محمد شریف
دہشت گرد پورے معاشرے کے مجرم ہیں، متحدہ حیدرآباد کا شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت
QUETTA:
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج واراکین زونل کمیٹی نے اورنگی ٹائون سیکٹر یونٹ 120 کراچی کے کارکن سید فرحان گیلانی، نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن عدیل گل اور لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164 کے ہمدرد مشہود احمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں ایم کیو ایم کے کئی بے گناہ کارکنان و ہمدروں کا قتل کراچی شہر اور حق پرستی کی تحریک کے خلاف سازش ہے، سازشی عناصر اپنے عزائم کی تکمیل کیلیے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانا ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے مگر یہ دہشت گرد عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت صرف ایک خاندان کے ہی نہیں پوری قوم اور معاشرے کے مجرم ہیںاور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدرد وں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔