ویسٹ انڈیز کرکٹر سنیل نارائن کا پاکستان آنے کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، سنیل نارائن


Abbas Raza November 24, 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں،سنیل نارائن (فوٹو: فائل)

پی ایس ایل فور میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹر سنیل نارائن نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔

سنیل نارائن کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، پاکستان میں کھیل کر اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیوائن براوو پہلے ہی پاکستان آنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل تھری میں کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کمزور ہوگئی تھی اسی وجہ سے وہ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے اس بار مقامی کرکٹرز کے ساتھ صرف ان غیرملکی اسٹارز کو ٹیم میں لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جو پاکستان میں آکر کھیلنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار پلے آف میچز اور فائنل سمیت 8 مقابلے لاہور اور کراچی میں کرانے کا پلان بنا کھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔