صدرکی سرپرستی کے باعث نذیرمغل عہدے پرقابض ہیں

استعفیٰ نہ دینے پر وائس چانسلر کیخلاف دھرنے کا اعلان، ابرار قاضی و دیگرکی پریس کانفرنس


Numainda Express August 19, 2012
استعفیٰ نہ دینے پر وائس چانسلر کیخلاف دھرنے کا اعلان، ابرار قاضی و دیگرکی پریس کانفرنس فوٹو: ایکسپریس

سیو سندھ یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشن کمیٹی کے رہنما ابرار قاضی نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر مغل کو صدر زرداری کی سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث وہ عہدے پر قابض ہیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں ڈاکٹر نیاز کالانی ، مظفہرکلہوڑو، سول سوسائٹی کے رہنماء جامی چانڈیو،پنہل ساریو ودیگرکے ہمراہپریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نذیر مغل اور صوبائی وزیر تعلیم یونیورسٹی میں تعلیم کی تباہی کے ذمے دار ہیں۔

27 اگست کو کمیٹی نے وی سی کو ان کی ماضی میں کی گئی غلطیوں اور ناقص پالسیوں سے متعلق ایک یاد داشت پیش کریگی اور اگر پھر بھی وی سی نے استعفیٰ نہ دیا تو کمیٹی کے رہنماء اور سول سوسائٹی کے افراد 30 اگست کو صبح 11 بجے اے سی ٹو کے سامنے دھرنا دینگے جسکے بعد سندھیالوجی تک پیدل مارچ کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پالیمینٹیرین کو خطوط کے ذریعے یونیورسٹی میں تعلیم کی صورتحال اوروی سی کی مبینہ کرپشن سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں