سرفراز پر بے جا تنقید مناسب نہیں کوچ کا بھی احتساب ہونا چاہیے معین خان

کپتان کا قومی ٹیم کے سلیکشن میں زیادہ دخل نہیں،کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مکی آرتھر کی رائے کوفوقیت دی جاتی ہے، سابق کپتان


Sports Reporter November 25, 2018
کپتان کا قومی ٹیم کے سلیکشن میں زیادہ دخل نہیں،کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مکی آرتھر کی رائے کوفوقیت دی جاتی ہے، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

سابق ٹیسٹ کپتان و سابق ہیڈکوچ معین خان نے کہا ہے کہ کپتان سرفراز احمد پر بے جا تنقید مناسب نہیں، کوچ مکی آرتھر کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ وکٹ کیپرکوبیٹنگ میں موقع کم ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ناکامی کے ذمہ دارکپتان نہیں بیٹسمین تھے، اصل میں پاکستان ٹیم کوچ چلا رہا ہے، پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا بھی احتساب ہونا چاہیے، کپتان کا قومی ٹیم کے سلیکشن میں زیادہ دخل نہیں،کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مکی آرتھر کی رائے کوفوقیت دی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں معین خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میں بھارتی لابی مضبوط ہے، پاکستان سے سیریز کے معاملے پر بھارتی حکومت کی بی سی سی آئی میں مداخلت بڑھ جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں