انجری کے باوجود فائنل میں کامیاب رہا ایوان یون

اگلے دونوں اسکواش ایونٹس میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا، اسکواش پلیئر


اگلے دونوں اسکواش ایونٹس میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا، اسکواش پلیئر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ڈی اے کپ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے ملائیشیا کے ایوان یون نے کہا ہے کہ میں کامیابی کے لیے بہت پر امید تھا، انجری ہونے جانے کے باجود فائنل میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ڈی ایچ اے کلب میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے رواں سال تیسرا انٹرنیشنل ایونٹ جیتنے والے ایون نے کہا کہ میرے حریف طیب اسلم نے توقع سے بڑھ کراچھا کھیل پیش کیا لیکن میں مجھے اپنی مستقل مزاجی اور کھیل پر مکمل توجہ کی وجہ سے فتح نصیب ہوئی۔

فائنل میں ناکام ہونے والے سیڈ 4 پاکستان کے طیب اسلم نے کہا کہ سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کریم الفاطی کے خلاف 70 منٹ کے جان توڑ مقابلے کے بعد فائنل میں بھی سخت مقابلہ رہا، چوتھے گیم میں کامیابی کی صورت میں جیت مقدر بن سکتی تھی، لیکن فائنل میں رسائی پر بھی خوش ہوں۔

ویمن ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے والی سیڈ3 مصر کی فریدہ محمد نے کہا کہ مجھے کامیابی کی توقع تھی جبکہ اپنی ہموطن امینہ الریحانے خلاف توقع مزاحمت نہیں کرسکیں، فریدہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہوئی اور ایسا لگا جیسے میں اپنے گھر ہی میں ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں