انٹرنیشنل اسکواش ایوان یون چیمپئن گئے فائنل میں طیب ناکام
ویمنز ٹرافی مصری کھلاڑی فریدہ محمد نے قبضے میں کرلی۔
تھرڈ سیڈ ملائیشیا کے ایوان یون سیڈ 4 پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم کوسنسنی خیز مقابلے میں3-1 سے شکست دے کرڈی اے کپ انٹرنیشنل اسکواش کے چیمپئن بن گئے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس اے کی منظورشدہ ساڑھے 23ہزارڈالرزکی انعامی رقم کی ڈی اے کپ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2018 ہفتے کومکمل ہوگئی، ڈی اے کریک کلب کے اسکواش کمپلیکس پر 18 ہزار ڈالرز انعامی مالیت کے مینز ایونٹ کا فائنل تھرڈ سیڈ ملائیشیا کے ایوان یون اور پاکستانی اسٹارسیڈ 4 طیب اسلم کے درمیان کھیلا گیا ،54 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں پلیئرز نے ایک دوسرے کیخلاف عمدہ تیکنیک اوربہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے داد و تحسین پائی۔
فاتح کھلاڑی نے ابتدائی گیم11-5سے جیت کرسبقت قائم کی لیکن دوسرے گیم میں طیب اسلم نے11-5 سے فتحیاب ہوکر اسکور 1-1 کردیا، تیسرے گیم میں ملائیشیا کے پلیئر نے بناکسی مزاحمت کے بغیر 11-3 سے کامیاب ہوکر برتری کو2-1 کرلیا، چوتھے گیم میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا ، اس میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایوان نے15-13 سے فتحیاب ہوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، طیب اسلم نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مصری حریف کریم الفاطی کواپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔
دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں چار اپ سیٹ کرنے والی مصری کھلاڑی امینہ ریحانے فائنل میں جیت کا سلسلہ برقرار نہیں رکھ پائیں، ساڑھے5 ہزارڈالرز کی انعامی رقم کے ایونٹ میں تھرڈ سیڈ مصری کھلاڑی فریدہ محمد نے امینہ کو 19 منٹ کی تگ و دو کے بعد 3-1 سے زیرکرکے ٹرافی پر حق جتا دیا، ان کی جیت کا اسکور 4-11،11-6 ،4-11 اور0-11 رہا، پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی 16 برس کی امینہ نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان کی مدینہ ظفر کو زیر کیا تھا،آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
سابق عالمی چیمپئن اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے ایک عشرے کے بعدکراچی میں انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے ملک میں انٹرنیشنل اسکواش کی راہیں کھل گئیں۔