محدود وسائل کے باوجود غریبوں کی مدد کررہے ہیں رائو مسعود

الخدمت فاونڈیشن لوگوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے،200 خاندانوں میں راشن کی تقسیم


Numainda Express August 19, 2012
الخدمت فاونڈیشن لوگوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے،200 خاندانوں میں راشن کی تقسیم

الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر200 مستحق اور نادار خاندانوں میں اشیائے ضروریہ پر مشتمل عید راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ الخدمت فاونڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر رائو مسعود علی خان نے کہا کہ مہنگائی کے سبب مستحقین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، ملک میں کروڑوں لوگ امداد کے مستحق ہیں، لیکن الخدمت فائونڈیشن کے پاس وسائل محدود ہیں۔

اس کے باوجود ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شفاف انداز میں صرف مستحق افراد کو امداد ملے، خدمت کے اسلامی جذبے سے سرشار مقامی کارکنان کے تعاون سے ہم کامیاب رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن لوگوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے تاکہ معاشرے پر محتاجوں کا بوجھ نہ ہو، جب کہ کام کرنے سے معذور یا کم وسیلہ ہونے کے سبب انتہائی مشکل سے گزر بسر کرنے والے خاندانوں کی امداد الخدمت کی دیرینہ روایت ہے۔ اس موقع پر اے کے یوسف زئی، نائب صدر محمد سلیم راجپوت، ناصر کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں