گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کیلیے بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز

انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ملا۔


Numainda Express November 25, 2018
انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ملا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا، انھیں یہ اعزاز پروقار تقریب میں دیا گیا ، انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ عطا کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کا معتبر ادارہ ہر سال بہترین اسکاٹش سیاستدان کا ایوارڈز دیتا ہے ، انس سرور کا کہنا ہے ایوارڈ جیتنے پر وہ خوش ہیں اور اس کامیابی کو والد اور والدہ کے نام کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں