سنی تحریک نے ہم وطنوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑا خالد حسن عطاری

زلزلہ ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں، سنی تحریک نے اپنے بھائیوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا۔


Numainda Express August 19, 2012
زلزلہ ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں، سنی تحریک نے اپنے بھائیوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا۔ فوٹو فائل

SINGAPORE: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایات پر غریب نادار و مستحقین میں امدادی سامان تقیسم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالجبار خان، حاجی محمد الیاس اور محمد عمران میمن تھے صوبائی رہنماء خالد حسن عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی تحریک کے شعبہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت 22 سال سے مستحقین میں راشن تقیسم کیا جا رہا ہے۔

زلزلہ ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں، سنی تحریک نے اپنے بھائیوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا۔ عبدالجبار خان نے کہا کہ پی پی، اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس موقع پر محمد اکبر رضا قادری محمد عابد قادری، محمد شفیق میئو، عبدالشکور بھٹی، سید ساجد علی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔