دوسری بار عمرے پر جانے والوں کو2 ہزار ریال ادا کرنا ہونگے وفاقی وزیر مذہبی امور

نجی حج آپریٹرز خاتون حج گائیڈزکی سہولت فراہم کریں، وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری

حکومت نجی حج ٹورآپریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے، حج آپریٹرز کا سیمینار میں مطالبہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امورکا کہنا ہے کہ ایک سال میں دوسری بار یا اس سے زائد بار عمرے پر جانے والوں کو 2000 ریال ادا کرنے ہونگے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکیشن بنانے ہدایت کر دی، خواتین کی سہولت کیلیے خاتون حج گائیڈز کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

کراچی میں حج اسکیم برائے 2019 کے سالانہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے عازمین حج کی آسانی کیلیے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو اگلے سال سے موبائل ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت کی، انھوں نے اپنے خطاب میں حج پر جانے والی خواتین عازمین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اورکہاکہ خاتون حج گائیڈز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


وفاقی وزیر مذہبی امورکا کہنا تھا کہ ایک سال میں دوسری بار یا اس سے زائد بار عمرے پر جانے والوں کو 2000 ریال ادا کرنے ہونگے، حکومت کی جانب سے ابھی تک 2000 ریال ادانہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ حکومت چلے مگر عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر جانے والوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، سرکار کی جانب سے اس بار حج کوٹہ بڑھایا جائے گا۔

پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے اس موقع پر وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ وہ نئے پرائیویٹ ایجنٹس کو لائنس دینے سے پہلے ان کی جانچ پرتال کریں پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس اپنا پیکج کم نہی کرسکتے حکومت ان سے اس طرح کی درخواست نہ کرئے پرائیویٹ حجاج کرام کو بے شمار سہولیات دی جاتی ہیں، یہ بھی کہا گیا کہ پرائیویٹ حج کرانے والے 734 آپریٹرز پر سے پابندی ختم کی جائے۔

نجی حج ٹور آپریٹرز کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرممالک میں سرکاری حج کوٹہ صرف 5 فیصد ہوتا ہے، پاکستان میں سرکاری حج کوٹہ حد سے زیادہ ہے اور حکومت نجی حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے۔

 
Load Next Story