دہشت گردی کی بنیادی وجوہ پر توجہ دینا ہوگی فضل الرحمن

مشرف کیخلاف کارروائی کیلیے ماحول غبار آلود ہے، نواز شریف نے اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی


June 28, 2013
مشرف کیخلاف کارروائی کیلیے ماحول غبار آلود ہے، نواز شریف نے اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے قبل جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو آج کراچی،گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما نہ ہوتے۔

وزیراعظم نواز شریف سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کا اعلان کرنے سے پہلے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرتے تو بہتر ہوتا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو امن و امان کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔



دہشت گردی کے واقعات پر بحث کرنے کے بجائے ہمیں بنیادی وجوہ پر توجہ دینا ہوگی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سوئس حکام کو 2 خط لکھنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، رائے زنی مناسب نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اگر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا اعلان کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرلیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |