محکمہ کسٹمز نے کروڑوں روپے کی مالیت کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں ڈھائی لاکھ لیٹرڈیزل،76قیمتی گاڑیاں اور10.78 کروڑکی دیگر اشیاضبط،کارروائی شروع

ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں ڈھائی لاکھ لیٹرڈیزل،76قیمتی گاڑیاں اور10.78 کروڑکی دیگر اشیاضبط،کارروائی شروع۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور 2 لاکھ 65 ہزار 335 لیٹر اسمگل شْدہ ڈیزل، 3 درجن سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں و کین، 76 قیمتی و لگژری گاڑیاں اور 10کروڑ 78 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی دیگر اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر قبضے میں لے لی ہیں۔

ایف بی آرکے ماتحت اداروں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس نے ایک ہفتے کے دوران اڑھائی لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شْدہ ڈیزل،غیر ملکی شراب کی 76 بوتلیں اور کین، 26 قیمتی گاڑیوں سمیت کروڑوں روپے مالیت کی اشیا پکڑ کر ضبط کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب رپورٹ کی کاپی میں دی جانے والی تفصیلات کے مطابق کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی سخت پالیسی کے بعد کرنسی، سونے و جواہرات کی اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اس ہفتہ وار رپورٹ میں اسمگل شدہ کرنسی و سونے کے زیورات اور جوہرات کے پکڑنے کے کوئی واقعات سامنے نہیں آئے ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا گیا ہے کہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریوینٹو کی جانب سے 40 غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور 36 غیر ملکی شراب کے کین پکڑے گئے جبکہ 33 ہزار 475 لیٹر ڈیزل اور 3 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا متفرق سامان پکڑ کر ضبط کیا ہے اور ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ حیدرآباد نے 50 ہزار لیٹر ڈیزل اور 4 کروڑ96 لاکھ 80 ہزار روپے مالِیت کی متفرق اشیا پکڑ کر ضبط کی ہیں۔

اسی طرح ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ نے 25 گاڑیاں، 63ہزار لیٹر ڈیزل اور 2 کروڑ 46 ہزار 40 ہزار روپے مالیت کی متفرق اسمگل شْدہ اشیا پکڑ کر ضبط کی ہیں جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے ایک لاکھ 16 ہزار 880لیٹر ڈیزل اور 12 لاکھ روپے مالیت کی متفرق اشیا پکڑی ہیں اور یہ اشیا ضبط کرکے ان کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کیلیے رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں۔

 
Load Next Story