خام تیل کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 25 فیصد کمی

عالمی منڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔


Business Reporter November 25, 2018
عالمی منڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 25 فیصد تک کم ہوگئی جب کہ پاکستان میں پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اعداد شمار کے مطابق عالمی منڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 فیصد تک سستا ہوچکا ہے۔ امریکی خام تیل کی 50 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 19 فیصد کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیلر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت 25 فیصد نہ سہی7 فیصد ہی قیمت میں کمی کر دے تو پٹرول و ڈیزل 7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے.

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی بل کم ہوگا، جس سے پاکستان کو کم ادائیگیاں کرنی پڑیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں