ویمنز ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا تاج آسٹریلیا کے سرپر سج گیا

آسٹریلوی اسپنر ایشلے گارڈنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


ویب ڈیسک November 25, 2018
آسٹریلوی اسپنر ایشلے گارڈنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فوٹو؛ آئی سی سی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی۔

میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے آسٹریلین ٹیم کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے آسانی سے پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی.



آسٹریلوی اسپنر ایشلے گارڈنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جورجیا وہام، میگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں