سدھو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے

کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کی امید ہے، سدھو


آصف محمود November 25, 2018
کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کی امید ہے، سدھو فوٹو:فائل

بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر سدھو نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت کے لیے خط لکھا ہے، کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کے حوالے سے ایک امید ہے، سکھ قوم جو دربار صاحب پر اپنا ماتھا ٹیکنا چاہتی ہے اس کے لیے بھی کرتارپور کوریڈور ایک آس ہے جو پوری ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کل 26 نومبر کو بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ ڈیرہ بابا نانک میں کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں