پاکستان نے آئی ایم ایف کو 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی تین اقساط ادا کردیں

پاکستان آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کواگلے 2 سال کےاقتصادی اہداف اوران کےحصول کے لیے اقدامات کے بارےمیں بھی آگاہ کرے گا۔


ویب ڈیسک June 28, 2013
پاکستان آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کواگلے 2 سال کےاقتصادی اہداف اوران کےحصول کے لیے اقدامات کے بارےمیں بھی آگاہ کرے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کوقرض کی ادائیگی کی مد میں 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی تین اقساط ادا کردیں، پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کوقرض کی ادائیگی کی مد میں 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی تین اقساط ادا کردیں، پاکستان جولائی میں بھی ایک اور اگست میں تین اقساط ادا کرے گا جبکہ اسٹینڈ بائی ایگری منٹ کی 2 اور ایکس ٹینڈڈ کریڈٹ فسیلٹی کی ایک قسط ادا کردی گئی ہے، ادائیگی کی وجہ سے آئندہ ہفتے پاکستان کے زرمبادلہ میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہونگے، مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت جیفری فرینکس کریں گے، مذاکرات میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گاجبکہ پاکستان آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کواگلے 2 سال کےاقتصادی اہداف اوران کےحصول کے لیے اقدامات کے بارےمیں بھی آگاہ کرے گا۔

پالیسی سطح مذاکرات مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالرکے نئے قرض کی باضابطہ درخواست کر سکتا ہے یا نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |