کراچی کھارادر میں فائرنگ اور دستی بم حملہ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

فائرنگ کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ خاتون سمیت 3افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے،پولیس


ویب ڈیسک June 28, 2013
فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند ہوگیا۔ فوٹو: راشد اجمیری

کھارادر میں فائرنگ اوردستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

کھارادر کے علاقے میں قائم مچھی میانی مارکیٹ میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوارملزمان نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ خاتون سمیت 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےجبکہ بچی سمیت دیگر زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے کھارادر کے اندار بازار میں دستی بم حملہ بھی کیا لیکن اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ، پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد گدے میں لپیٹ کر سڑک پر پھینک دیا گیا جبکہ اسٹیل ٹاون میں فائرنگ سےبچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں