
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 3 سے 9 جولائی تک وصول کیے جائیں گے جن کی اسکروٹنی 11 سے 17 جولائی تک ہوگی، 18 سے 22 جولائی تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جب کہ 23 سے 29 جولائی تک اپیلوں پر فیصلہ ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد 31 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی اور امیدوار یکم سے 20 اگست تک اپنی انتخابی مہم چلاسکیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔