الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا پولنگ 22اگست کو ہوگی

امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں جائیں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 28, 2013
امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں جائیں گے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 22 اگست کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 3 سے 9 جولائی تک وصول کیے جائیں گے جن کی اسکروٹنی 11 سے 17 جولائی تک ہوگی، 18 سے 22 جولائی تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جب کہ 23 سے 29 جولائی تک اپیلوں پر فیصلہ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد 31 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی اور امیدوار یکم سے 20 اگست تک اپنی انتخابی مہم چلاسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں